تازہ ترین

دروش پولیس نے اپنی جان پر کھیل کر 25 مسافروں کو موت کی منہ میں جانے سے بچا لیا۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) ایس ڈی پی او دروش چترال ظفر احمداُن کے عملے نے اپنی جان پر کھیل کر 25 مسافروں کو موت کی منہ میں جانے سے بچا لیا جو کہ گزشتہ شام کو شدید برف باری میں دیر سے چترال آتے ہوے لواری ٹنل سے نکلنے کے بعدImage may contain: 5 people زیارت کے مقام پر برفانی تودے کی زد میں آنے والے تھے۔ مسافروں نے چترال کے لوکل میڈیا کو بتایا کہ چترال آنے والی کنوائی کی آخری پانچ گاڑیاں لواری ٹنل کراس کرنے کے بعد شدید برف باری کی وجہ سے زیارت کے مقام پر پھنس گئی تھی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے اسی اثناء خوفناک آواز کے ساتھ برفانی تودوں نے سڑک کو بلاک کر دیا اور مسافر وہاں پرپھنس گئے۔ مسافروں نے بتایا کہ ڈی ایس پی ظفراحمد اور ان کے عملے کو اطلاع ملنے پر فوراً وہاں پر موقع پر پہنچ کر تمام 25 کے قریب مسافروں کو بحفاظت عشریت پولیس پوسٹ پہنچا کر چترال کے لیے روانہ کر دیا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO