تازہ ترین

ٹھیکہ داروں کے لائسنس کا اجراء جلد کیا جائے ،مغل باز خان

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن چترال کے جنرل سیکرٹری مغل باز خان نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ چیئرمین انجینئرنگ کونسل پاکستا ن کو ہدایت کی جائے کہ ٹھیکہ داروں کے لائسنسوں کے اجراء کو جلد از جلد یقینی بنائے۔ریجنل آفس کے ساتھ ہیڈکوارٹر سے بھی لائسنسوں کی تجدید کا عمل جاری رکھا جائے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ کونسل کے قوانین میں تبدیلی اور صرف ریجنل سطح پر ہونے کی بناء پر ٹھیکہ داروں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔چترال ایک پسماندہ اور دور افتادہ ضلع ہے اور یہاں پر ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ حکومت ان کے مطالبات پر فوری کاروائی کرئے گی تاکہ چترال کے ٹھیکہ داروں کے مسائل حل ہوسکیں۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔