داد بیداد

دادبیداد ……..ہمارے زمانے کے سکول

………….ڈاکٹر عنایت للہ فیضی ؔ ………

دنیا کی ہر چیز آگے بڑھتی ہے مگر خیبر پختونخوا کے سکول پیچھے کی طرف سفر کر رہے ہیں 50 سال پہلے ہمارے سکول میں 3 بڑی چیزیں ہوتی تھیں جو 50 سال ترقی کے بعد ختم کردی گئی ہیں سکا وٹنگ ڈرل یا پی ٹی ،خو ش خطی اور لائبریری تینو ں 50 سال پہلے عروج پر تھیں 2017 میں تینوں کا نام و نشان مٹا دیا گیا ہے میر ا محترم استاد فیض محمد مر حوم جو گیو اڑہ پشاور شہر میں پڑھا تا تھا جے وی استاد تھا میرے محترم استاد محمد زمان ،حسین اللہ اور مولائی خان زندہ ہیں حضرت اللہ زندہ ہے اللہ پاک ان کو عمر دے فضل الدین ،شوکت علی ،مکرم شاہ،مولانا محمد اشرف اور امیرزادہ زندہ ہیں اللہ پاک ان کوعمر دے میر گلاب شاہ ڈرل سپر وائزر ندہ ہے اللہ پاک ان کی عمر میں بر کت دے 50 سال پہلے 1966 یا 1967 کا زمانہ لے لیں 55 سال پہلے 1960 یا 1961 سال لے لیں پشاور کے جو گیوڑا ہ یا محلہ خدا داد کا سکو ل لے لیں اسلامیہ سکول صدر یا ہا ئی سکول نمبر ایک پشاور شہر لے لیں چا ر سدہ میں پڑانگ کا سکول لے لیں نو شہر ہ میں یا مر دان کا کوئی سکول لے لیں ایبٹ اباد ،بنوں اور ڈی آئی خان کا کوئی سکول لے لیں چترال یا سوات کا سکول لے لیں سکول میں بہترین لائبریری ہو اکر تی تھی ہفتے میں ایک دن لائبریری کا پریڈ ہر کلاس کو دیا جاتا تھا 1965 ء میں ہم چھٹی جماعت میں تھے استاد عمر حیا ت مر حوم ہمیں لائبریری لے جاتے اور کتابیں ایشو کیا کرتے تھے واپس لیتے وقت ورق گر دانی کر کے صفحوں کو چیک کرتے کتا ب پر لکھائی کی گئی ہو تو ایک آنہ جر مانہ لے لیتے ایک آنہ پورے دن کا جیب خر چ تھا آج کسی سکول میں بھی لائبریری نہیں ہے کتاب ایشو کرنے کا کلچر نہیں ہے میٹر ک پا س کرنے والے طلبہ اور طلبات نے 98 فیصد نے دیوان غالب ،مسد س حالی اور بانگ درا کی شکل نہیں دیکھی 1966 ء میں شکوہ جو اب شکوہ میٹرک کے طلبہ کو زبانی یا د ہوتا تھا لائبریری میں نقشے تھے دنیا کا نقشہ ،ایشیا کا نقشہ ،پاکستا ن کا نقشہ ،پشاور کا نقشہ چترال کا نقشہ استاد ہمیں بتا تا تھا کہ نقشہ کس طرح دیکھا جائے لائبریری میں ڈکشنری ہوتی تھی استا د ہمیں دیکھا تے تھے کہ ڈکشنری اور لغت میں کوئی لفظ کس طرح ڈھونڈا جائے آج نقشہ اور ڈکشنری یا لغت کا نام لینا ایک ڈراونا خوا ب ہے کسی بھی سکول میں یہ سہولت نہیں قدیم زمانے کی ڈکشنریوں اور اس زمانے کے نقشے بھی چوری ہوگئے آج سکول میں لائبریری کا نام بھی کوئی نہیں لیتا 1965 ء میں تیسری جما عت میں خوش خطی کا پریڈ ہوتا تھا چھٹی جماعت میں کاپیاں چیک کی جاتی تھیں انگریزی کی خوش خطی چار سطروں میں پڑھائی اور سکھائی جاتی تھیں 2017 ء میں کسی بھی سکو ل میں کسی بھی استاد کی کلا س میں اس کا نام کوئی نہیں لیتا آج فرسٹ ایئر میں کسی طالب علم کا خط اچھا ہوتو با قاعدہ پو چھنا پڑتا ہے کہ تم کس سکول سے آئے ہو وہ کسی پرائیوٹ سکول یا مدرسے اور دارلعلوم کا نام لیتا ہے اسی طرح 1960 کے عشرے میں فوج کا ریٹا ئرڈ سپاہی یا لانس نائیک ڈرل کا استاد ہوا کرتا تھا وہ طلبہ کو ڈرل اور پی ٹی کر واتا تھا سال ایک ہفتہ سکاوٹنگ کے لئے وقف ہوتا تھا بوائے سکا وٹ کا حلف ہوتا تھا بوائے سکا وٹ کا مخصوص روما ل یا نکٹائی لایا جاتا تھا ہفتہ بھر لیکچر بھی ہوتے تھے قدرتی آفات اور حادثات کے وقت لوگوں کی مدد کرنے کے لئے باقاعدہ ٹرنینگ دی جاتی تھی کہ زخمی کو کیسے اُٹھایا جائے ،فر سٹ ایڈکس طرح دی جائے سڑکوں اور گلیوں کی صفائی ،نہروں کی صفائی کس طرح کی جائے غریبوں ،ناداروں اور معذورون کی مدد کس طرح کی جائے ،راتوں کو ’’کیمپ فائر ‘‘ہوتا تھا اُس میں ڈرامے ،تھیٹر اور دیگر کھیلوں کے ساتھ محفل مو سیقی بھی ہوتی تھی طلبا ء اپنے فن کا مظاہرہ کرتے تھے با ہر سے کسی کو بلانے یا آنے کی اجازت نہیں ہوتی تھی آج ڈرل ،پی ٹی اور سکا وٹنگ کا نام و نشان نہیں ہے اس طرح کالجوں میں ٹیو ٹوریل پریڈ ہوتے تھی سو شل ورک کا ہفتہ ہوتا تھا 1970 کے عشرے میں نیشنل کیڈٹ کو ر (NCC ) لایا گیا اس کے تحت باقاعدہ فوجی تر بیت دی جاتی تھی فائر نگ رینج میں شوٹنگ بھی کر ائی جاتی تھی باقاعدہ پا سنگ آوٹ ہوتی تھی وقت گزر نے کے ساتھ اس میں ترقی ہونے کی جگہ سب کچھ ختم کر دیا گیا آج نہ لائبریری ہے نہ خوش خطی ہے نہ ڈرل ہے نہ پی ٹی اور سکا وٹنگ ہے نہ نقشہ اور ڈکشنری ہے نہ ٹیو ٹوریل اور این سی سی ہے آج کچھ بھی نہیں ہے اس طرح کے یا د ماضی کو انگریزی میں نا سٹلجیا Nastalgia کہتے ہیں شاید ہماری عمر کے سب لوگ نا سٹلجک ہوگئے ہیں
یا د ماضی عذاب ہے یا رب
چھین لے مجھ سے حافظہ میرا

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔