
نہر آتہک منصوبے کی حتمی منظوری پر اہلیان موڑکہو کا ایم این اے شہزادہ افتخار الدین،وفاقی ،صوبائی حکومت اور ایف ڈبلیو کا شکریہ
موڑکہو(اعجاز احمد) نہر آتہک کی تعمیر عوام موڑکہو کی دیرینہ مطالبہ کے پیش نظر حکومت کی طرف سے نہر آتہک منصوبے کی منظوری پر پانی کی بوند بوند کو ترسنے والی عوام موڑکہو میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ان خیالات کاا ظہار نہر آتہک کے بانی معروف شخصیت اور سابق ڈسٹرکٹ ممبر فیصل آمین لال نے ایک اخباری بیان میں کی۔اُنہوں نے کہا کہ عوام موڑکہو کی طرف سے ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین ،وفاقی،صوبائی حکومت اور ایف ڈبلیو او کے حکام کا شکریہ ادا کیاہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ نہر آتہک کے تعمیر سے عوام موڑکہو کے پانی کے قلت کی دیرینہ مسئلہ حل ہوجائیگا اور وہاں دو سو میگاواٹ بجلی گھر کی منظور ی بھی مل گئی۔جس سے پوری چترال کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہوجائیگا ساتھ ساتھ قاقلشٹ کے لق ودق میدان پانی سے سراب ہوگا جس سے حکومت کیلئے قاقلشٹ کو ہاؤسنگ اسکیم میں تبدیل کرکے ایک اعلیٰ درجے کا بستی تعمیر کرکے لوگوں کو دینے کا موقع فراہم ہوگا۔اُنہوں نے مشورہ دیا ہے کہ پراجیکٹ پر کام کاآغاز سے پہلے مژگول مدرسہ کے سامنے چٹان پر ٹرک ایبل آرسی سی پل تعمیر کیا جائے جو ہرقسم کے طوفانی اثرات سے پاک اور موذون جگہ ہے
