آل ویلیج کونسلر فورم دروش کا اجلاس،ایس ڈی پی او دروش کے تبادلے کا مطالبہ

دروش (نمائندہ چترال ایکسپریس)ہفتہ کے روز آل ویلیج کونسلر فورم دروش کا اجلاس زیر صدارت نائب ناظم خوش نواز خان دفتر ویلیج کونسل جنجریت میں منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت کام پاک سے ہوا۔جس کے بعد شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان کو برقرار رکھنے اورمقامی تنازعات کو حل کرنے میں بلدیاتی نمائندوں اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔اس سلسلے میں پولیس ڈیپارٹمنٹ اور بلدیاتی نمائندوں کے درمیان رابطہ کاری وقت کی اہم ضرورت ہے مگر اس سلسلے میں دروش میں تعینات ایس ڈی پی او ظفر احمد خان کا رویہ بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ تعصبانہ ہے اور ایس ڈی پی او ہر وقت بلدیاتی نمائندوں کو تضحیک کا نشانہ بناتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ آج کا اجلاس عوامی شکایات اور بلدیاتی نمائندوں کے تحفظات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بلایا گیا ہے۔اور یہ اجلاس ایس ڈی پی او کے رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ جلد از جلد ایس ڈی پی او دروش کا تبادلہ کیا جائے اور دروش کی حساسیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اُن کی جگہ قابل اور میرٹ کی بنیاد پر ایس ڈی پی او تعینات کیا جائے۔اجلاس میں ایس ایچ او دروش اور اُس کے عملے کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اُن کی اخلاقی اقدار کو سراہتے ہوئے ان کے ساتھ ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کی

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔