نہر آتہک علاقے کیلئے موت وحیات کا مسئلہ ہے۔ ایم این اے چترال شہزادہ افتخارالدین نے موڑکہو کے لوگوں سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کیا۔ناظمین وعمائدین موڑکہو کا پریس کانفرنس

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) ناظمین و عمائدین موڑ کہو مرسلین خان وی سی ناظم کوشٹ ، فریدالدین ناظم وریجون ، قادر شاہ سابق ناظم موڑکہو ، حاجی حسین سابق چیرمین موڑکہو ، پرنس سلطان الملک سوشل ورکر اور مبارک حسین شاہ نےImage may contain: 5 people, people sitting ایک پریس کانفرنس میں ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ کہ اُن کی کوششوں سے ڈی جی ایف ڈبلیو او جنرل افضل نے موڑکہو کا دیرینہ مسئلہ اتہک نہرکی تعمیر میں دلچسپی لیImage may contain: 6 people, people sitting and indoor اور اس کیلئے فنڈ مختص کر واکر خود ایف ڈبلیو او کے ذریعے اس کی تعمیر کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ جس سے تمام موڑکہو کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ اور علاقے کی تمام آبادی نے ڈی جی ایف ڈبلیو او اور ایم این اے چترال کو دعائیں دی ہیں اور نیک جذبات کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ موڑکہو ایک وسیع رقبے پر پھیلا ہوا علاقہ ہے ۔ اور نہر اتہک اس علاقے کیلئے موت وحیات کا مسئلہ ہے ۔Image may contain: 3 people, people sitting and indoor جس پر گذشتہ پرویز مشرف کی حکومت میں 14کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کیا گیا ، لیکن محکمانہ مفاد پرستی اور نا اہل ٹھیکہ داروں کی وجہ سے فنڈ خرد برد کا شکار ہونے سے منصوبہ ادھورا پڑا تھا ۔ اور علاقے کے لوگ انتہائی مایوسی کا شکار تھے۔ لیکن ایم این اے چترال شہزادہ افتخارالدین نے موڑکہو کے لوگوں سے کئے گئے اپنے وعدے کے مطابق اس سلسلے میں مسلسل کو شش کی اور آج اس کیلئے فنڈ منظور کرانے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔Image may contain: 3 people, people sitting جس سے موڑکہو کے لوگوں کو نئے سرے سے زندگی ملی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ۔ کہ آتہک نہر کے خرد برد شدہ فنڈ کی انکوائری کی جائے ۔ اور اب منظور شدہ فنڈ کو بہتر طریقے سے استعمال کرکے منصو بے کو کامیاب بنایا جائے ۔ تاکہ موڑکہو کی ہزاروں کی آبادی کا خواب حقیقی معنوں میں شرمندۂ تعبیر ہو ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔