ایس ڈی پی او ظفر احمد فرض شناس آفیسر ہیں؛ عوام دروش انکی کارکردگی سے مطمئن ہیں/ممبران ضلع و تحصیل کونسل

دروش (نمائندہ چترال ایکسپریس) دروش سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی ممبرا ن کا ایک ہنگامی اجلاس حاجی شیر محمد ممبر ضلع کونسل کی صدارت میں مکتبہ امدادیہ میں منعقد ہوا جس میں عشریت وارڈ سے ممبرضلع کونسل مولانا انعام الحق، دروش ون وارڈ سے ممبر ضلع کونسل مولانا محمود الحسن، شیشی کوہ وارڈ سے ممبر تحصیل کونسل شیر نذیر، دروش ون وارڈ سے ممبر تحصیل کونسل عبدالسلام اور عشریت وارڈ سے ممبر تحصیل کونسل حاجی روئیدار احمد ساجد ، وی سی ناظم عبدالقیوم، وی سی ناظم مڈکلشٹ قاضی خورشید احمد ، ویلج کونسلر عبدالباسط ، مصلح الدین وغیرہ شریک ہوئے۔ اجلاس میں گذشتہ دنوں چندویلج کونسل ناظمین کی طرف سے SDPOدروش ظفر احمد کے حوالے سے قرارداد اور اخباری بیان پر غور و حوض کیا گیا ۔ تمام شرکاء اجلاس نے متفقہ طور پر اس بیان کو چند وی سی ناظمین کا ذاتی فیصلہ قرار دیا اور اس سے مکمل لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نظر میں DSPظفر احمد ایک فرض شناس، با اخلاق، تعلیم یافتہ پولیس آفیسر ہیں ، ذاتی اختلاف کو علاقے کے عظیم تر مفاد پر چھوڑ دینا چاہئے۔ SDPOاپنی تعیناتی سے تا ہنوز دروش میں کسی غیر اخلاقی ، غیر قانونی سرگرمی میں شریک نہیں ہوئے بلکہ غیر اخلاقی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کرنے والا پولیس آفیسر ثابت ہوئے ہیں جوکہ بلا امتیاز سب کی عزت کرتے ہیں۔شرکاء اجلاس نے مزید کہا کہ عوام دروش مذکورہ پولیس آفیسر کی کارکردگی سے بالکل مطمئن ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔