امریکی سفارتکاروں نےمسلمانوں کی آمد پر پابندی کی مخالفت کردی
31/01/2017
712
امریکی سفارتکاروں نےمسلمانوں کی آمد پر پابندی کی مخالفت کردیامریکی سفارتکاروں نے مسلمانوں کی آمد پر پابندی کی مخالفت کردی اور پابندی کے خلاف یادداشت کا مسودہ تیارکرلیا ہے۔مسودے کے مطابق پابندی سے مسلمان ممالک سے تعلقات خراب ہوں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ملازمین بھی احتجاج کےلیےتیار ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق مسلمانوں کی واشنگٹن آمد پر یاد داشت دنیا کےمختلف ممالک میں تعینات بیسیوں امریکا کے سفارتکاروں نے کی۔ مسودے میں سفارتکاروں نے کہاہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی سات مسلمان ملکوں کے شہریوں کی آمد پر پابندی سے مسلمان ممالک سے امریکا کے تعلقات خراب ہوں گےاوراس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔امریکی ٹی وی کے مطابق سفارتکاروں کے علاوہ خود محکمہ خارجہ کےاندرمتعددملازمین ٹرمپ کی مسلمانوں کی پالیسی کے خلاف احتجاج کی تیاری کررہے ہیں۔ ڈیموکریٹ پارٹی کے علاوہ حکمران ری پبلکن پارٹی کے رہنما اور ارکان کانگریس ٹرمپ کی پالیسی سے پریشان ہیں۔ ریاست اوہائیو کےگورنر رچرڈ کاسچ اور دیگر رہنماؤں نے ٹرمپ کی مسلمانوں اور تارکین وطن کے خلاف پالیسی کی مخالفت کی ہے۔