
اہلیان موڑکھو ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کی نہر اتہک کے لئے کاوشوں کو قد ر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ سابق ممبر محراب خان موردیر
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)موردیر سے تعلق رکھنے والے سابق ممبرمحراب خان نے ایک اخباری بیان میں اہلیان موردیر موڑکھو کی طرف سے ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ایم این اے نے موڑکہو کا دیرینہ مطالبہ نہر اتہک منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں اپنااہم کردار ادا کیااور مو ڑکھوکے عوام اس کاوش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید کر تے ہیں کہ اس پراجیکٹ پر بروقت کام شروع کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ مذکو رہ منصوبہ چترال کی تاریح میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے جس کے لئے موڑکھو کے عوام نے عرصہ دراز سے جدوجہد اور قربانیاں دی ہیں جن کو عملی جامہ پہنانے میں ایم این اے کے کرداراور جدوجہد کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
