تازہ ترین

عوامی مفاد کے منصوبوں میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔کنوئنیر تحصیل کونسل چترال خان حیات اللہ خان

چترال ( محکم الدین )کنوئنیر تحصیل کونسل چترال خان حیات اللہ خان نے تمام کونسل ممبران کو ہدایت کی ہے ۔ کہ وہ عوامی مفاد کے منصوبوں کے معیار پر نظر رکھتے ہوئے متعلقہ ٹھیکہ داروں کے ذریعے ان کی تکمیل کو یقینی بنائیں ۔اور ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں غفلت برتنے والے ٹھیکہ دار وں کو کونسل کے نوٹس میں لایا جائے تاکہ اُن کے ٹھیکے منسوخ کئے جا ئیں۔ منگل کے روز ٹاؤن ہال چترال میں تحصیل کونسل چترال کے دو روزہ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا  Image may contain: 1 person, beard and indoorکہ تحصیل کونسل چترال کے زیر نگرانی مالی سال 2015-16کے 196چھوٹے بڑے منصوبے زیر تعمیر ہیں ۔ جن میں سے ریکارڈ کے مطابق اب تک 76منصوبے سو فیصد مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 120منصوبوں میں اب تک 30سے 90فیصد کام ہو چکے ہیں ۔ جن کی تکمیل از حد ضروری ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر ہر ایک ممبر تحصیل کونسل سے اُن کے حلقے میں ہونے والے کام کے پراگریس کے بارے میں دریافت کی ۔ اور کہا۔ کہ جو منصوبے مکمل ہو چکے ہیں ۔ اُن کے بارے میں حلقے کے ممبرتحصیل کونسل کی طرف سے تکمیلی سرٹیفیکیٹ دینے پر ہی ٹھیکہ دار کو آدائیگی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ عوامی مفاد کے ان منصوبوں میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ اجلاس میں ممبران تحصیل کونسل شمشیر خان ، عبد القیوم شاہ ، قسوراللہ قریشی ،عبدالحق ، سابق منیجر شیر نذیر، عبدالسلام وغیرہ نےImage may contain: 2 people, people sitting and indoor ایس آر ایس پی اور سی ڈی ایل ڈی کی طرف سے کئے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ۔ اور کہا ۔ کہ ان اداروں کے کام میں شفافیت نہیں ہے ۔ اور من پسند افراد کو ہی نوازا جا رہا ہے ۔ جبکہ ایس آر ایس پی کی وجہ سے کئی تنازعات اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں ۔ قسوراللہ قریشی نے الزام لگایا ۔ کہ جنجریت میں اس ادارے کی وجہ سے ایک چینل کے لئے دو برادریوں کے درمیان بہت بڑا تصادم ہوتے ہوتے بچ گیا ۔ اسی طرح عبدالقیوم شاہ نے گولین بجلی گھر کے حوالے سے کوہ اور ٹاؤن کے درمیان چپقلش کا ذمہ دار بھی ایس آر ایس پی کو ٹھہرایا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ جن علاقوں میں یہ ادارہ من پسند افراد کیلئے کام کرنا چاہتی ہے ۔ تو وہاں تنظیم اور دیگر لوازمات کی ضرورت ہی نہیں ہوتی ۔ لیکن جن کو پسندنہیں کرتے ۔ وہاں تمام تر قواعد وضوابط کی تکمیل کے باوجود منصوبے تعمیر نہیں کئے جاتے ۔ اجلاس میں ممبران نے اس امر کا اظہار کیا ۔ کہ ان ا داروں کو کونسل کے اجلاس میں بلا یا جائے ۔ تاکہ وہ وضاحت کر سکیں ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔