تازہ ترین

جی جی ایس سکول شیاقوٹیک کو اے ڈی پی میں شامل کرنے اور اُس کیلے اسٹاف کی منظور ی پر ایم پی اے سلیم خان کا شکریہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)اہلیان یوسی ون چترال کے پی پی پی کے کارکنان نے ایم پی اے سلیم خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیم خان نے شیاقوٹیک کے مقام پر گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول چترال کواپنے دور وزارت میں اے ڈی پی میں شامل کیا تھا اور اب اُس کیلئے اسٹاف کی منظوری متعلقہ محکمے سے کروایا۔ایک اخباری بیان میں یوتھ کوارڈینٹیر چترال سابق امیدوار برائے ڈسٹرکٹ ممبر یوسی ون قاضی فیصل احمد سعید نے اپنے یوسی کی طرف سے ایم پی اے سلیم خان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سکول علاقے کا واحد ہائیر سیکنڈری سکول ہے جس کی آشد ضرورت تھی۔جس کے لئے علاقے کے لوگ ایم پی اے سلیم کا احسان کھبی نہیں بھولینگے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایم پی اے سلیم خان دوسرے یوسیز میں بھی ترقیاتی کاموں کے لئے مخلص ہے اور انشاء اللہ چترال ٹاون ایم پی اے سلیم خان کی وجہ سے ماڈرن ٹاون بن جائیگا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔