تازہ ترین

موسم سازگار ہونے پر این ڈی ایم اے کے ہیلی کاپٹر میں ریلیف کے سامان لے کر شیر شال جائیں گے۔ضلعی ناظم

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے کریم آباد ویلی کے شیرشال گاؤں کے متاثریں کی ریلیف کے سلسلے میں این ڈی ایم اے کے چیرمین سے اتوار کے روز ملاقا ت کرکے صورت حال سے آگاہ کردیا ۔ اسلام آباد سے ٹیلی فون پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موسم سازگار ہونے پر وہ این ڈی ایم اے کے ہیلی کاپٹر میں ریلیف کے سامان لے کر شیر شال جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں شیر شال کے متاثرہ بھائی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو اپنے شانہ بشانہ پائیں گے اور ان کے مسائل اور مصائب کو کم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ اجائے گا۔ ضلع ناظم نے شیرشال گاؤں کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرحومین کے لئے مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔