تازہ ترین

متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے حوالے سے بھر پور کردار ادا کریں گے‘ عبدالطیف ،چترال حادثات میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں جس پر پوری قوم افسردہ ہے‘بی بی فوزیہ

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان تحریک انصاف چترال کے صدر عبدالطیف اور چترال سے رکن صوبائی اسمبلی بی بی فوزیہ نے چترال کریم آباد اور ارندو میں سکاؤٹ چیک پوسٹ پر برفانی تودے گرنے کے واقعات 13میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرین کو تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے امدادی کارروائیوں کو تیز کرے۔انھوں نے مزید کہا کہ چترال حادثات میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں جس پر پوری قوم افسردہ ہے۔ انھوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہم صوبائی حکومت سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے حوالے سے بھر پور کردار ادا کریں گے ‘ اگر چہ انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں لیکن پسماندگان کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔