تازہ ترین

ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کی طرف سے تودے کے زد میں آنے والوں کی ہلاکت پر انتہائی دکھ اور غم کا اظہار

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین نے شرشال کریم آباد میں تودے کے زد میں آنے والوں کی ہلاکت پر انتہائی دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ کریم آباد کے گاؤں شیرشال میں گذشتہ روز شدید برفباری کے بعد تودہ گرنے کی وجہ سے درجنوں گھر ملبے تلے ڈب گئے جس کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔اتوار کے روزچترال کے لوکل میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ایم این نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف،وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک ،این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے سے فوری طور رسکیوکے کاموں کے آغاز سمیت ضلع میں ریلیف اور بحالی کے کاموں کو شروع کرانے کی درخواست کی۔ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے انسانی حقوق کے تنظیموں،ڈونر ایجنسیز اور این جی اوز سے بھی متاثرہ لوگوں کی مدد کی اپیل کی۔آنے والے دنوں میں لینڈ سلائڈنگ اور تودوں کے خدشات ہے۔ایم این اے جو کہ سرکاری دورے پرمشرقی کوریا میں ہے نے انٹرنیشنل کانفرنس کے باقی پروگرامات منسوخ کرکے واپس 7فروری کو پاکستان پہنچ جائینگے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔