چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال میں گزشتہ 3 روز سے جاری برفباری کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ چترال شہر میں اب تک ایک فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں 4 فٹ سے زائد برف کی تہہ جم گئی ہے اور تاحال برفباری جاری ہے۔ چترال شہر کا تمام ملحقہ وادیوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ بجلی کے کھمبے اکھڑنے اور تاریں ٹوٹنے سے بجلی کی سپلائی منقطع ہے۔ برف کے بوجھ سے درخت جڑوں سے اکھڑ چکے ہیں۔کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ خود ریسکیوٹیم لے کرشیرشال کریم آباد لئے راونہ ہوگئے تھے مگر راستے کی خرابی اور خطرناک صورت حال کے پیش نظر بلپوک سےآگے نہ جاسکے اُنہوں علاقہ کے ناظم سے موبائل پر رابطہ کرکے چترال سکائوٹس کی طرف سےمتاثرین سے اظہارہمدردی کرتے ہوئے مرحومین کیلئے مغفرت اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی۔چترال سکاوٹس کی طر ف سے دروش میں کئی متاثرین میں امدادی پیکیج بھی تقسیم کیے گئے
کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ کی ہدایت پر 22FFنے ارسون میںسڑکوں سے برف ہٹاکرکئی متاثرہ خاندادنوں میں ریلیف پیکج پہنچایااور141ونگ چترال سکاوٹس نے دروش میں متاثرہ خاندانوں میں ریلیف پیکج تقسیم کئے۔کمانڈنٹ چترال سکاوٹس عوام کوسہولیات فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔
Advertisements
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں