تازہ ترین

جنرل سیکرٹری اے پی ایم ایل ویمن ونگ تقدیرہ خان کی طرف سے شیر شال کریم آبادمیں برفانی تودہ گرنے سے پیش آنے والے حادثے پردِلی افسوس کا اظہار

اسلام آباد (نمائندہ چترال ایکسپریس)جنرل سیکرٹری اے پی ایم ایل ویمن ونگ کوآرڈینیشن سیکرٹری اے پی ایم ایل چترال گلگت بلتستان محترمہ تقدیرہ خان نے ایک اخباری بیان میں شیر شال کریم آبادمیں برفانی تودہ گرنے سے پیش آنے والے حادثے پردِلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حادثے میں ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاع کا ازالہ ناممکن ہے ۔ اللہ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اُنہوں نے ضلع انتظامیہ سے تمام وسائل کو بروئے کار لاکر ریسکیو سرگرمیاں تیز کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ مزید قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔ اس کے علاوہ اُنہوں نے قومی اداروں اور وفاقی و صوبائی حکومتوں سے بھی گزارش کی کہ موسمی صورتحال اور راستے کی بدحالی کے پیش نظر زخمیوں کو پشاور پہنچانے کیلئے متبادل ذرائع کا بندوبست کرے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔