
تازہ ترین
ضلعی صدر پی ایم ایل ن سید احمد خان کی طرف سے برفانی تودے گرنے سے قیمتی جانوں کے ضائع پر دکھ اور افسوس کا اظہار
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان مسلم لیگ ضلع چترال صدر سید احمدخان پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے چترال کے علاقہ کریم آباد اور سکاؤٹس چیک پوسٹ پر برفانی تودے گرنے سے قیمتی جانوں کے ضائع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے متاثرین کو تمام سہولیات کی فراہمی اور امدادی کاروائیوں کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔اور ضلعی انتظامیہ سے متاثرہ علاقوں تک جلد ریلیف پہنچانے اور سڑکیں کھولنے کا بھی مطالبہ کیا۔اُنہوں نے پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار اور مرحومین کے لئے دعا مغفرت کی۔
