تازہ ترین

شیرشال کریم آباد میں برف کے تودے کی زد میں آکر جان بحق ہونے والے نو افراد تدفین پیر کی سہ پہر کردی گئیں

چترال ( محکم الدین ) چترال میں شدید برفباری کے نتیجے میں شیرشال کریم آباد میں برف کے تودے کی زد میں آکر جان بحق ہونے والے نو افراد میں سے دو کی تدفین جو گذشتہ روز نہ ہو سکی تھیں ۔ پیر کی سہ پہر کردی گئیں ۔ تدفین کے موقع پر اس خاندان کا بچ جانے والا حسین احمد جو پشاور میں تھا ۔پی ڈی ایم اے کی طرف سے فراہم کی گئی ہیلی کاپٹر میں آبائی گاؤں پہنچادیا گیا ۔Image may contain: 3 people, outdoor ایم پی اے چترال سلیم خان بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔ ایک اور ہیلی کاپٹر میں متاثرہ خاندانوں کیلئے امدادی سامان پہنچا کر تقسیم کی گئیں ، جن میں اشیاء خوردو نوش کے علاوہ ادویات ، کمبل اور گرم کپڑے شامل تھے ۔ چترال کے مقام ارندو میں برف کے تودے گرنے سے جان بحق ہونے والے سپاہی اخلاق احمد کی نماز جنازہ Image may contain: 2 people, people standing and outdoorچترال سکاؤٹس ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی ۔ جس میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس اور بڑی تعداد میں دیگر افراد نے شرکت کی ۔ بعد آزان اُن کی جسد خاکی کو ایم آئی 17ہیلی کاپٹر کے ذریعے آبائی گاؤں شاگرام تور کہو پہنچا کر پورے فوجی اعزاز کےImage may contain: one or more people, snow, sky, mountain, outdoor and nature ساتھ سپر خا ک کیا گیا ۔ چترال سکاؤٹس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی ۔ چترال میں پیر کے روز بھی کئی مقامات پر برف کے تودے گرے ۔ موڑکہو کے مقام گہت میں برف کا تودہ گرنے سے ایک مسجد شہید اور محمد ولی ، ناظم بیگ کے گھر کو نقصان پہنچا ۔ اسی طرح میراگرام نمبر 1 میں خالد محمود کا گھر بھی برف کے تودے کی زد میں آیا ۔ جبکہ اوی گاؤں کا منی ہائیڈل پاور سٹیشن بھی تودے کا نشانہ بنا ۔پیر کے روز بھی مجموعی طور پر زندگی مفلوج رہی ۔ چترال بازار میں نقل و حمل نہ ہونے کے برابر تھی اور دفاتر میں حاضری بھی غیر معمولی طور پر کم رہی ، اور لوگ زیادہ تر پیدل کئی کلومیٹر سفر کی ۔ جن میں خواتین بھی شامل تھیں ۔ سی اینڈ ڈبلیو چترال کی طرف سے سڑکوں کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔ تاہم برف زیادہ ہونے اور برف کے تودے گرنے سے مختلف مقامات میں برف کی بڑی بڑی دیواریں کھڑی ہو چکی ہیں جن کی صفائی میں وقت لگے گا ۔ ٹی ایم اے چترال کی طرف سے چترال ٹاون میں مختلف سڑکوںImage may contain: 1 person, outdoor کی صفائی کی گئی۔ لواری ٹنل روڈ پر بہت زیادہ برف ہونے کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے منگل کے روز کے شیڈول کی بجائے ٹنل بدھ کے روز کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔ چترال میں حالیہ برفبای نے گذشتہ بیس سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ 12فروری 1997کو اسی قسم کی ریکارڈ برفباری ہوئی تھی ۔ اور برف کے تودے گرنے سے کئی افراد جان بحق ہوئے تھے ۔ ایمر جنسی منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ چترال آنے والے دنوں میں چترال میں مزید برف کے تودے گرنے کے امکانات سے خبردار کیا ہے ۔ اور لوگوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔