تازہ ترین

پی ٹی آئی ضلع چترال کے وفد کا وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات،سب تحصیل دروش کو مکمل تحصیل کا درجہ دینے کے حوالے سے سمری کی منظوری کے لئے باقاعدہ رپورٹ طلب

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے دروش سب تحصیل چترال کو مکمل تحصیل کا درجہ دینے کے حوالے سے سمری کی منظوری کے لئے باقاعدہ رپورٹ طلب کی اوراتھک پاور سٹیشن کیلئے پروپوزل بناکر پیش کرنے کی بھی ہدایت کی جس پر تقریباً 5 ارب رورپے لاگت آئے گی ،200 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی اور 15 ہزار ایکڑزمین زیر کاشت لائی جا سکے گی ۔انہوں نے یہ منصوبہ چینی کمپنی کے حوالے کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں عبد الولی خان ایڈوکیٹ کی سربراہی میں چترال کے نمائندہ وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔Image may contain: 7 people, people sitting وفد کے دیگر اراکین میں رضیت بااللہ، رحمت غازی، شاہ حسین شاہ، حاجی مختار، علاؤالدین عرفی، نذیر احمد، منہاج، سردار حکیم اور دیگر شامل تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سوات ، ناران، کاغان ، چترال اور دیگر سیاحتی علاقوں کی ترقی کیلئے بھی اتھارٹیاں بنائیں گے ۔ چترال میں 800 میگا واٹ کے پن بجلی کے منصوبے ایف ڈبلیو او کر رہا ہے جبکہ 1700 میگاواٹ کے منصوبے سی پیک کا حصہ ہیں جن کیلئے چینی کمپنیاں آرہی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے سیلاب سے متاثرہ ریشن پاور سٹیشن کی بحالی پر بھی پیش رفت طلب کی جس پر بتایا گیا کہ اس کا پی سی ون تیار ہو چکا ہے انہوں نے اندرون شہر چترال میں سڑکوں کی بحالی پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ چترال میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب روپے دے چکے ہیں ۔ اب تبدیلی نظر آنی چاہیئے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ان کی حکومت نے یکساں ترقیاتی حکمت عملی کے تحت مقامی حکومتوں کو 30 فیصد فنڈز دیئے ہیں جو ایک مثالی اقدام ہے ہم نے مقامی حکومتوں کو مکمل اختیار ات دیئے ہیں ۔ اب ضلع، تحصیل اور ویلج کونسلیں اپنے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں ۔ انہوں نے صفائی پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت ہر ضلع کی سطح پر یونیورسٹی کیمپس اور کالج بنا رہی ہے اس مقصد کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔