لواری ٹنل کو آمدرورفت کے لئے مسلسل سات دن کے کھولا جائے۔ حمید علی شاہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) وائس پریذیڈنٹ آل کسان کونسلر ضلع چترال حمید علی شاہ نے ایک اخباری بیان میں وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف سے اپیل کی ہے کہ چترال میں اتنے بڑے سانحے کے بعد انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے وہ اس بڑے سانحے کو کوئی اہمیت نہیں دے رہی ہے جس کی وجہ سے چترال میں کوئی بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہے، برف باری کے بعد آج چوتھا دن ہے مگر چترال شہر کی سڑکیں ہی بحال نہیں ہوسکی ہیں چترال کے سرحدی علاقوں کے حالات سے کسی کو کوئی دلچسپی ہی نہیں ہے، ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے پاس ایسی مشینری ہی موجود نہیں ہیں جس سے برف ہٹا کر سڑکیں کھولی جاسکیں۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ چترال شہر کو غذائی قلت سے بچانے کے لئے لواری ٹنل کو مسلسل سات دن کے لئے کھولا جائے تاکہ ہیوی ٹریفک کو چترال پہنچنے میں آسانی ہو اور چترال شہر اور مضافات اشیائے خوردونوش کی قلت سے بچا جاسکے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى