تازہ ترین

وفاقی حکومت پشاور سے چترال کے لئے سی ون ٹھرٹی اور جان بحق ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دے۔امیر جے آئی مولانا جمشید احمد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)امیر جماعت اسلامی ضلع چترال مولانا جمشید احمد نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چترال میں حالیہ برفباری کے نتیجے میں جانی ومالی نقصان کے علاوہ آمدورفت ،بجلی اور موصلات کانظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے لوگ شدید مشکلات میں مبتلا ہیں۔لواری میں شدید برفباری اور برفانی تودوں کے گرنے کی وجہ سے کئی دنوں تک آمدورفت کانظام بحال ہونے کا امکان نہیں۔لہذا مرکزی حکومت لواری روڈ بحال ہونے تک پشاور سے چترال سی ون ٹھرٹی طیاروں کی فلائٹس کے ذریعے آمدورفت بحال کرکے چترالی عوام کو ریلیف پہنچانے کا اہتمام کرے،برفباری میں جان بحق ہونے والوں کے لواحقین کو معقول معاوضہ دیا جائے۔اور سڑکوں کی بحالی کو جلد از جلد ممکن بنانے کی کوشش کی جائے

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔