چترال میں برف باری کے نتیجے میں جان بحق ہونے والوں کی تعداد12ہوگئی

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) چترال میں برفباری کے نتیجے میں جان بحق ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی ۔ بدھ کے چترال کے مختلف مقامات میں برف کے مزید تودے گرنے اور لینڈ سلائڈنگ سے دو افراد جان بحق اور کئی مکانات کو نقصان پہنچا ۔ شیشی کوہ کے مقام گاؤچ میں ایک خاتون زوجہ افضل دختر غزان برف میں پھنس کر جان بحق ہوئی ۔ اسی طرح کشینڈیل شیشی کوہ میں ایک نوجوان حفیظ الرحمن ولد جمروز اُس وقت پہاڑی تودے کی زد میں آکر جان بحق ہوا ۔ جب وہ دوسرے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بلاک شدہ سڑک کو کھولنے کیلئے کام کر رہا تھا ۔ چترال کے بالائی علاقہ یارخون کے ایک گاؤں کان خون میں بھی برف کے تودے گرنے سے دو گھروں ایک جماعت خانہ اور دو پن چکیوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ متاثر ہونے والوں میں بہار احمد اور سلمان شامل ہیں ۔ چترال میں بارش اور برفباری کا سلسلہ بدھ کے روز بھی جاری رہا ۔ اور لواری ٹنل ائریے میں برفباری اور سڑک کی صفائی میں مشکلات کے سبب ٹنل کو 10فروری کے دن کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ تاہم بڑی تعداد میں وہ مسافر دیر پہنچ کر ٹنل کے کھلنے کا انتظار کر رہے ہیں ۔ جن کو ٹنل کے شیڈول کے ملتوی ہونے کے بارے میں معلومات نہیں تھیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔