تازہ ترین

تحصیل نائب ناظم خان حیات اللہ خان کی نگرانی میں چترال ٹاون کے مختلف سڑکوں سے برف ہٹانے کا سلسلہ جاری

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال ٹاون میں ٹی ایم اے کی طرف سے مختلف مقامات پر برف ہٹانے کا سلسلہ تیسرے روزImage may contain: sky, snow, tree, outdoor and nature بھی جاری رہا۔نائب تحصیل ناظم خان حیات اللہ خان کی زیر نگرانی گذشتہ روز چترال ٹاون میں مختلف بازاروں،مغلاندہ،اوچشٹ اور گورنر ہاؤس تک سڑکوں سے برف ہٹائی گئی اور جمعرات کے روز زرگراندہ چترال میں مختلف سڑکوں سے برف ہٹا کر روڈز گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے قابل بنائی گئی۔تحصیل نائب ناظم خان حیات اللہ خان نے خود کام کی نگرانی کی۔اس موقع پر اُنہوں نے کہا کہ مشینری کی کمی کے Image may contain: one or more people, snow, outdoor and natureباوجود ہم اپنے طرف سے کوشش کررہے ہیں کہ لوگوں کو تکالیف سے بچایا جائے۔اس سلسلے میں سب سے پہلے مین روڈوں سے برف ہٹائی گئی تاکہ لوگوں کو ہسپتال ،دفترات اور بازاروں تک رسائی میں مشکلات درپیش نہ ہو۔اس کے بعد مختلف گاؤں کے سڑکوں سے برف ہٹائی گئی اوریہ ترتیب ٹاون کے دوسرے دیہات میں بھی جاری رہیگا۔اس موقع پر نائبر ہوڈ ناظم منظور احمد ایڈوکیٹ بھی موجودتھے اُنہوں نے تحصیل نائب ناظم خان حیات اللہ خان سمیت Image may contain: 1 person, outdoorٹی ایم اے کے عملے کا اہلیان زرگراندہ کی طرف سے شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ تحصیل ناظم کی غیر موجودگی میں نائب تحصیل ناظم خان حیات اللہ خان احسن طریقے سے ٹاون کے لوگوں کے مشکلات حل کرنے میں اپناکردار ادا کررہے ہیںImage may contain: 1 person, snow, sky, tree and outdoor اور اُمید کرتے ہیں کہ آئیندہ بھی اسی طرح خدمات سرانجام دیتے رہینگے جس کے لئے ٹاون کے لوگ اُنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔