چترال بجلی کی سپلائی کی بحالی کے لئے ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ کے زیر صدارت اجلاس۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس )حالیہ برفباری کے بعد چترال ٹاؤن اور مضافات میں بجلی کی سپلائی کی بحالی کے لئے ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ کے زیر صدارت اجلاس ہو ا جس میں پیسکو کے افسران اور علاقے کے تمام ویلج اور نیبرہڈ ناظمین نے شرکت کی۔ Image may contain: 2 people, indoorاس موقع پر ضلع ناظم نے برفباری سے متاثرہ لوکل ٹرانسمیشن لائن کی بحالی کے لئے پیسکو کے لائن اسٹاف کو ویلج ناظمین کی طرف سے افرادی قوت مہیاکردی جوکہ پہلے سروے کے ذریعے متاثرہ مقامات کی فہرست مرتیب کرنے کے بعد لائنوں کی بحالی کاکام شروع کریں گے۔ اس موقع پر فیصلہ ہوا کہ چترال میں واپڈا کے لوکل بجلی گھر کی پیدوار کو دو دنوں کے اندر اندر صارفین تک پہنچانے کوImage may contain: 1 person, sitting, living room, table and indoor یقینی بنائیں گے۔ اسی طرح اجلاس کو بتایا گیا کہ چترال کو نیشنل گرڈ سے ملانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے اور اپر دیرکی طرف سے لائنوں کو لواری ٹاپ تک بحال کردئیے گئے ہیں اور موسم سازگار رہنے کی صورت میں دو دنوں کے اندر چترال کی سائڈ پر بھی بحالی کا کام مکمل ہوگا۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ ناظم کی خصوصی درخواست پر این ڈی ایم اے نے ضلعے کے دور دراز علاقوں میں پھسے ہوئے لوگوں کی ریسکیو کے لئے چترال سے بھیجے ہوئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جمعرات کے روز ، گرم چشمہ اور مستوج کے مقامات پر پھسے ہوئے کئی افراد کو چترال شہر پہنچادئیے گئے جوکہ برفانی تودوں کی وجہ سے سڑک بند ہونے پر پھنس گئے تھے۔ ان علاقوں سے ریسکیو کئے گئے افراد ایسے بھی تھے جوکہ بیماری میں مبتلا تھے اور ان کو مزید علاج معالجے کی سہولت مہیا نہ ہونے پر ان کی زندگی کو خطرہ درپیش ہوسکتا تھا۔ ضلع ناظم نے این ڈی ایم اے کے چیرمین کا شکریہ اداکیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔