پاک آرمی اور چترال سکاؤٹس کی مشترکہ ریلیف اپریشن جمعرات کے روز بھی جاری رہی۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاک آرمی کے دوسری ہیلی کاپٹر میں مزید امدادی سامان جن میں خیمے،اشیاء خوردونوش اور گرم کمبل شامل تھے۔جوکہ آرمی ہیلی کاپٹر میں استور گولین،پستی ،مڈک لشٹ این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کےImage may contain: snow, outdoor and nature ذریعے ڈراپ کرائے گئے جبکہ گرم چشمہ میں ہیلی نے لینڈ کیا اور ایم پی اے سلیم خان اور این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کے عملے نے امدادی سامان لوگوں میںImage may contain: 2 people, people standing and outdoor تقسیم کیے۔گرم چشمہ سے واپسی پر آرمی ہیلی کاپٹرکے ذریعے 10افراد جن میں مریض اور مرد خواتین شامل تھے کو چترال پہنچائے گئے۔اسی طرح سب ڈویژن کے لئے امدادی سامان بھی آرمی ہیلی کاپٹر میں پہنچائے گئے۔جہاں پر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے امدادی سامان متاثرین اور مستحق افراد میں تقسیم کیے۔موقع پر موجود لوگوں نے پاک آرمی ، چترال سکاؤٹس اور خاصکر کرنل نظام الدین شاہ کا متاثرہ Image may contain: 3 people, people standing and outdoorعلاقوں میں امدادی سامان پہنچانے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔درین اثنا کرنل نظام الدین شاہ کی ہدایت پرچترال سکاؤٹس کی رسیکیوٹیم نے شغور میں پڑے ہوئے امدادی سامان سوخت پہنچایا جہاں سے بہت جلد متاثرہ علاقہ شیرشال کریم آباد کو پہنچائے جائینگے۔کرنل نظام الدین شاہ کی دفترسے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مورخہ 10فروری جمعہ کو موسم صاف ہونے کی صورت میں چترال سے مریضوںImage may contain: 3 people, sky, snow, mountain, outdoor and nature اور دوسرے محصور مسافروں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر چترال سے پناہ کوٹ دیر اور خوازہ خیلہ سوات پہنچایا جائیگا اورخوازہ خیلہ اور دیر پناہ کوٹ سے مسافروں کو چترال پہنچایا جائیگا۔بیان میں کہا گیا ہے بذریعہ ہیلی کاپٹر سفر کے لئے مریضوں اور نہایت ہی ضروری کام سے جانے والوں کو اجازت ہوگی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔