تازہ ترین

این ڈی ایم اے نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی درخواست پر ہیلی کاپٹر فراہم کی ہے ۔ضلعی ناظم حاجی مغفرت شاہ

چترال ( محکم الدین ) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے کہا ہے ۔ کہ این ڈی ایم اے نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی درخواست پر ہیلی کاپٹر فراہم کی ہے ۔ اور یہ ہیلی کاپٹر تین دنوں کے اندر چترال میں برفباری سے متاثرہ مقامات تک ا مدادی سامان کی ترسیل اور لوگوں کو ریسکیو کرنے میں مدد دے گی ۔ چترال ایئر پورٹ پر ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یو سفزئی کے ہمراہ امدادی سامان کی Image may contain: one or more people and outdoorمختلف مقاما ت کو بھیجنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے زیا دہ تر علاقے برفباری کے پانچ دن گزرنے کے باوجود بھی انتہائی مشکل حالات سے دوچار ہیں ۔ خصوصا دور دراز کے علاقے جن میں بروغل ، لاسپور ، ارکاری ،یارخون ، کمسئی ارندو ،پرسان ، مڈکلشٹ اور گولین وغیرہ کے لوگوں کا رابطہ شہری مقامات سے کٹ چکا ہے ۔ اور وہ محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔ اُن لوگوں کو ہنگامی بنیادوں پر راشن کی فراہمی کی جارہی ہے ۔جہاں ہیلی کاپٹر کے لئے لینڈکرنے کی جگہ موجود نہیں وہاں سامان ڈراپ کئے جارہے ہیں ۔ اور جہاں ہیلی پیڈ کی سہولت موجود ہے وہاں سامان پہنچانے کے بعد واپسی پر پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو بھی کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال شہر میں بجلی کی بحالی کیلئے آج میٹنگ کی جائے گی ۔ اور اُس کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ کیونکہ نیشنل گرڈ کی بجلی حالیہ برفباری میں پھر منقطع ہو چکی ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم سے چترال کا دورہ کرنے کی اپیل کی اور مطالبہ کیا ۔ کہ ہنگامی بنیادوں پر چترال اور پشاور میں پھنسے ہوئے مسافروں کیلئے C130طیارے چلائے جائیں ۔ کیونکہ لواری ٹنل ایریے میں برفبار ی کی وجہ سے برف کے تودے گر چکے ہیں اور مزید تودوں کے گرنے کا شدید خدشہ موجود ہے ۔ اس لئے جانی نقصانات سے بچنے اور مسافروں کو ریسکیو کرنے کیلئے سی ون تھرٹی کی سروس از حد ضروری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسفزئی نے اس موقع پر کہا ۔ کہ برفباری کے بعد کچھ سڑکیں کھول دی گئی ہیں ۔ جبکہ بعض سڑکوں پر سے برف اور تودوں کی صفائی کا کام جاری ہے ۔ چترال ایک وسیع علاقہ ہے ۔ اور یہاں ڈیزاسٹر کے بعد سڑکوں کو کھولنے میں ضرور وقت لگے گا ۔ اور اب بھی چترال کی سڑکوں پر مکمل طور پر ٹریفک بحال کرنے کیلئے دس دن سے زیادہ کا وقت لگنے کے امکانات ہیں ۔ تاہم ضلعی انتظامیہ اپنی طرف سے بھر پور کوشش کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ این ڈی ایم اے کی طرف سے ہیلی کاپٹر کی فراہمی سے کچھ انتہائی متاثرلوگوں تک خوراک اور گرم بسترے اور خیمے وغیرہ پہنچانے میں کامیابی ہوئی ہے ۔ درین اثنا اسسٹنٹ کمشنر چترال الطاف احمد نے ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا ۔ کہ اب تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈھائی ٹن آٹا ، 80فوڈ پیکیجز جس میں ہر پیکیج میں پانچ کلو گھی ،پانچ کلو چاول ، ڈھائی کلو چینی ، پانچ کلو دالیں ، اور چائے نمک وغیرہ شامل ہیں ، 30خیمے ، کمبل رضائیاں ، میٹس ،16کاٹن ادویات تقسیم کئے جا چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا ، کہ جمعرات کے روز ہیلی کاپٹر کے ذریعے گولین استور ، پھستی ارکاری ، گبور گرم چشمہ ،مڈکلشٹ میں خوراک اور نان فوڈ آئٹمز تقسیم کئے گئے ۔ جبکہ جمعہ کے روز یارخون ، بروغل اور سور لاسپور کے متاثرین کیلئے امدادی اشیاء بھیجے جائیں گے ۔ الطاف احمد نے کہا ۔ کہ چونکہ متاثرہ علاقے انتہائی بلندیوں پر واقع ہیں ۔ اس لئے ہیلی کاپٹر کیلئے ایک سرٹی میں 2ٹن وزن سے زیادہ اُٹھانے کی گنجائش نہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کالاش ویلی کی سڑک کھول دی گئی ہے ۔ اس لئے وہاں ہیلی کاپٹر میں سامان بھیجنے کی ضرورت نہیں ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔