تازہ ترین

پی ایم ایس افسر محمد حیات شاہ اسسٹنٹ کمشنر مستوج مقرر

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) محمد حیات شاہ کو اسسٹنٹ کمشنر مستوج مقرر کردیا گیا ہے جوکہ سول سیکرٹریٹ پشاورمیں محکمہ انفارمیشن میں سیکشن افسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ پی ایم ایس آفیسر محمد حیات شاہ اس سے قبل اپر دیر، شرینگل اور واڑی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رہ چکے ہیں جبکہ ملازمت کے آغاز میں وہ محکمہ صحت میں سیکشن افسر رہ چکا تھا۔ اپر دیر میں اے اے سی کے طور پر انہوں نے لواری ٹنل کے پبلک ٹرانسپورٹ ڈے کا فوکل پرسن کی حیثیت سے انہوں نے نہایت احسن طریقے سے انتظامات کو یقینی بناکر چترال آنے والے مسافروں سے دادوتحسین پائی تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج کی اسامی حمید اللہ خٹک کے گزشتہ ہفتے تبادلے کے بعد سے خالی پڑی تھی جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا تھا کیونکہ اس سب ڈویژن میں گزشتہ کئی مہینوں سے اے اے سی کی اسامیاں بھی خالی چلی آرہی ہیں۔ محمد حیات شاہ کا تعلق چترال شہر کے مضافاتی گاؤں اورغوچ سے ہے اور پشاور یونیورسٹی سے ایم۔ اے انگلش کی ڈگری لینے کے بعد وہ صوبائی پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام منعقدہ مقابلے کا امتحان پاس کرکے پی ایم ایس افسر بن گئے تھے ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔