تازہ ترین

پی ۔ٹی ۔سی۔ایل کی نا اہلی، بونی کے اکثر لائن عرصے سے خاموش

بونی ( نمائندہ چترال ایکسپریس )گولڈن مہرکہ تنظیم بونی کے صدر محمد شفیع نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پی۔ٹی۔سی ۔ایل چترال کی نااہلی اور ان کی نا قص کارکردگی کی بنا پر بونی میں اکثر پی۔ٹی۔ سی ۔ ایل کے لائن عرصہ سے خاموش پڑے ہیں گھریلوی اور کاروباری لائنیں ناگفتہ بہ حالات میں پڑے ہیں ڈی ایس ایل صارفین بھی باقاعدہ گی سے بل ادا کر نے کے باوجود انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں کیونکہ چترال کی اس دور افتادہ علاقے میں پی ٹی سی ایل پر اعتبار اور بھروسہ کیا جاتا تھا جو اس وقت نہیں رہا صارفین سے لاکھوں روپے کمانے والا ادارہ صارفین کو سہولیات دینے میں قطعی طور پر ناکام ہو چکی ہے نتجتاً صارفین پی ٹی سی ایل بل ادا کر نے کے باوجود سہولت سے محروم ژہنی طور پر پریشان اور محکمے کو کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا ہے صدر گولڈن مہرکہ تنظیم بونی نے اس بیان کے ذریعے ادارے کو متنبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیکر مسئلے کا حل نکالا جائے بصورت دیگر پی ٹی سی ایل حکام کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔