تازہ ترین

پاؤر کمیٹی چترال کا بجلی کی بحالی کے سلسلے میں اہم اجلاس

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)مورخہ 12فروری بروز اتوار پاؤر کمیٹی چترال کا اہم اجلاس زیر صدارت صدرپاور کمیٹی و نائب تحصیل ناظم خان حیات اللہ خان Image may contain: one or more people and indoorمنعقد ہوا۔اجلاس میں تمام زمہ داران پاؤر کمیٹی نے شرکت کی۔اجلاس میں حالیہ برف باری کی وجہ سے ٹاون چترال کیلئے بجلی کی بحالی پر غور کیا گیا اور اب تک کے کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ فی الفور بجلی کو بحال کیا جائے۔اجلاس میں ایس آرایس پی کے تعاون سے بننے والی دومیگاواٹ Image may contain: 3 people, people sitting and indoorکے بجلی گھر پر بھی سیر حاصل بحث ہوئی اور اس میں رخنہ ڈالنے والوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں میں چند شرپسندوں کے سازشوں کا نوٹس لیاجاکراُن کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی سی چترال کے ساتھ اس سلسلے میں Image may contain: 1 person, indoorواپڈا،پیڈواورارآر ایس پی کے موجودگی میں میٹنگ کی جائے گی اور بریفنگ لی جائے گی۔اس لئے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا گیا کہ اس اہم ایشو کا خاص طورپر نوٹس لے کر سخت اقدامات کی جائے۔پاؤر کمیٹی نے اس معاملے پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاؤر کمیٹی کےImage may contain: one or more people and people sitting جدوجہد سے ایک اہم بجلی گھر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔البتہ قدرتی آفات کی وجہ یا ٹیکنیکل وجوہات کی زمہ داری پاؤر کمیٹی کی نہیں اور پاؤر کمیٹی اس منصوبے کو اپنے انجام تک پہنچائی گی۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔