لاہور: پنجاب اسمبلی کے باہر خودکش دھماکہ، 2پولیس افسران سمیت 16افراد جاں بحق

لاہور: پنجاب اسمبلی کے باہر خودکش دھماکہ، 2پولیس افسران سمیت 16افراد جاں بحق لاہور میں پنجاب اسمبلی کے قریب چیئرنگ کراس روڈ پرخودکش دھماکاہواہے جس میں16افراد جاں بحق جبکہ73 سے زائد  افراد زخمی ہوگئے ہیں۔  مصدقہ اطلاعات ہیں کہ چیف ٹریفک آفیسر احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد گوندل  شہید ہوگئے ہیں ۔جائےوقوعہ پر فوج اور رینجرز کے دستے پہنچ گئے ہیں،خود کش دھماکہ  کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کے احتجاج کے دوران ہوا، موقع پر مظاہرین کی بڑی تعداد موجود ہونے کے باعث جائے حادثہ پر افراتفری پھیل گئی ۔چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن( ر) احمد مبین شہیددھماکے کے بعد کئی گاڑیوں کو آگ لگ گئی ، دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورامدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔سرکاری اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔اگ بجھانے کی گاڑیوں نے وقوعہ پر لگی آگ بجھائی دوسری طرف فرانزک ماہرین کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔ایس ایس پی زاہد گوندل شہیدد۔ھماکےسے نجی ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی وین کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور ان کے ڈرائیور اور کیمرہ مین زخمی ہوگئے ہیں۔خودکش دھماکے کے زیادہ تر زخمی ہونے والوں کو گنگا رام اسپتال منتقل کیا گیا ہےجبکہ 18 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔اسپتال میں عام شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیاہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔