تازہ ترین

پی آر سی ایس چترال کی طرف سے شیرشال کریم آباد کے متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پیر13فروری کو پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی( پی آر سی ایس) چترال نے شیرشال کے برفانی تودے میں متاثر ہونے والے خاندانوں میں امدای اشیاء تقسیم کی۔اس موقع پر پی آر سی ایس چترال کے ڈسٹرکٹ سیکرٹری سلیم الدین ،ڈی ڈی ایم او غفور احمد ، سول ایڈمنسٹریشن کے نمائندے تحصیلدار امجد فرید اور پی آر سی ایس چترال کے ولنٹیئر موجود تھے۔ایک خاندان پیکیج ،سی جی آئی شیٹ ،کمبل،لکڑی جلانے کا سٹو۔جیریکن،ترپال شیٹ ،حفظان صحت کٹ،،کیچن سیٹ،مچھر دانی ،لالٹین اورشلٹر ٹول کٹ پر مشتمل تھی۔11فروری کو پی آر سی ایس چترال کی ڈی ڈی آر ٹی ٹیم نے متاثرہ علاقے کا سروے کیا تھا اور 13فروری کو متاثرین تک امداد پہنچائی گئی۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔