تازہ ترین

چترال میں برف باری سے متاثرہ علاقوں تک بروقت امداد پہنچانے پر وفاقی حکومت کے مشکور ہیں۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) پاکستان مسلم لیگ (ن) چترال کے پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے اپنے ایک اخباری بیان میں وفاقی حکومت،پاک آرمی اور این ڈی ایم کا شکریہ ادا کیاہے۔اور کہا ہے کہ چترال میں حالیہ برفباری کی وجہ سے متاثرین تک امداد پہنچانے کے لئے وزیراعظم میاں محمد نواز شاہ کی ہدایت پر جس برق رفتاری سے این ڈی ایم اے اور پاک فوج نے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ امداد پہنچایا اور رسکیو اپریشن کیا اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ(ن) وفاقی حکومت کے مشکور ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ چترال سکاؤٹس اور چترال پولیس کے نوجوانان جس طریقے سے لواری ٹنل میں مسافروں کی مددکرتے ہیں اور مسافر گاڑیوں کو ٹنل سے آر پار کرانے میں مدد دیتے ہیں وہ بھی قابل تحسین ہے۔اُنہوں نے این ایچ اے کی کوششوں کو بھی سراہا ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔