تازہ ترین

حالیہ برفباری کے بعد ٹی ایم اے چترال نے بحالی سڑکوں کی صفائی بھرپور طریقے سےسرانجام دیا۔ٹی ایم اے انجینئریونس

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)گذشتہ ہفتے کے شدید برفباری کی وجہ سے چترال بھر میں مواصلات کا نظام درہم برہم ہو چکا تھا اور ٹریفک معطل ہو کر لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ۔ اس دوران تحصیل میونسپل انتظامیہ (TMA) چترال نے بھرپور طریقے سے بحالی سرگرمیاں جاری رکھیں۔  ٹی ایم اے چترال نے چترال ٹاؤن کے اندر تمام رابطہ سڑکوں کی بحالی کے اقدامات کئے اور اس میں ٹریکٹر کے علاوہ بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔ ٹاؤن کے تینوں وارڈز کے چھوٹے بڑے رابطہ سڑکوں کی بحالی کیلئے چھ عدد ٹریکٹرز کے علاوہ بھاری مشینری بھی استعمال کی گئی۔ اسی طرح دروش ٹاؤن کے اندر بھی رابطہ سڑکوں کی بحالی کی گئی جبکہ ایون، بروز میں بھی ٹی ایم اے نے اس مہم کو چلایا۔ اسوقت ٹی ایم اے نے شیر شال روڈ کو کھولنے کے لئے بھاری تعدادمیں نفریوں کا بندوبست کیا کیونکہ وہاں پر مشینری نہیں پہنچائی جاسکتی ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔