تازہ ترین

کالاش ویلی روڈ پر گاڑی حاثے کا شکار ہونے سے ایک خاتون جان بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے

چترال ( محکم الدین) کالاش ویلی روڈ پر گاڑی حاثے کا شکار ہونے سے ایک خاتون جان بحق اورتین افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک سوزوکی جیپ جسے نورشاہدین المعروف داروئے کالاش چلا رہاتھا ۔ چترال سے اپنے گھر بمبوریت جاتے ہوئے دوباژ پوسٹ کے قریب بے قابو ہو کر نالہ ایون میں جا گری ۔ جس کے نتیجے میں کالاش خاتون گل شاہین دختر ملنگ کالاش ساکن پہلواناندہ بمبوریت جان بحق جبکہ جم خان ولد بلبل شاہ ساکن رمبور ، محمد شفیع ولد عبادت خان ٹویش بمبوریت ا ور ایک دس سالہ بچہ زخمی ہو گئے ۔ جن میں سے دو کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے ، تاہم جم خان کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے ۔ جان بحق خاتون کی لاش کو رورل ہیلتھ سنتر ایون منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حاثہ خراب سڑک کے باعث پیش آیا ۔ کیونکہ حالیہ برفباری کے بعد کالاش ویلی کی سڑکیں بُری طرح خراب ہو چکی ہیں ۔ اور مسافروں کو ہر لمحہ جانی خطرہ درپیش ہے ۔ مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے ۔ کہ بمبوریت روڈ کی حالت کو بہتر بنایا جائے ، تاکہ وادی کے لوگ آئے روز کے حادثات سے بچ سکیں ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔