تازہ ترین

صوبائی حکومت نے ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن چترال کے لئے دس لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی۔

پشاور ( نمائندہ چترال ایکسپریس) صوبائی حکومت نے ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن چترال کے لئے دس لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی گزشتہ روز صوبائی وزیر انصاف امتیاز قریشی نے ممبر صوبائی اسمبلی بی بی فوزیہ اور تحریک انصاف چترال کے ضلعی صدر عبدالطیف کو گرانٹ کا چیک باقاعدہ طورپر حوالے کردیا اس موقع پر صوبائی وزیر انصاف امتیاز قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت وکلاء کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی کیونکہ وکلاء انصاف کے نظام کا ایک اہم جز ہیں اس لئے صوبائی حکومت وکلاء کے مسائل حل کرنے اور ان کو انصاف کی فراہمی میں ایک فعال کردار ادا کرنے کے ر استے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے اورآئندہ بھی وکلاء برادری کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو جاری رکھا جائے گا ۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى