تازہ ترین

لوکل گورنمنٹ چترال کے کلاس فور ملازمین کی بھرتیوں میں ہیراپھیری،اقرباپروری اور سنگین بے قاعدگیوں کا نوٹس لیا جائے۔عبدالحق

پشاور ( نمائندہ چترال ایکسپریس) جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا کے ناظم مالیات اور یونیں کونسل بروز(چترال)کے سابق ناظم عبدالحق نےImage may contain: 1 person, beard and indoor اس بات پر شدیدبرہمی کا اظہار کیا ہے ۔کہ لوکل گورنمنٹ چترال کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی طرف سے کنٹریکٹ بنیاد پر اپوائمنٹ شدہ کلاس فور ملازمین ابھی تک تنخواہوں سے محروم ہیں اور اسکے آرڈر فراڈ ثابت ہوئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چترال اور اس کے کلریکل اسٹاف کی طرف سے کلاس فور ملازمین کی بھرتیوں میں ہیراپھیری،اقرباپروری اور سنگین بے قاعدگیوں کا نوٹس لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ ٹیم کی طرف سے کلاس فورکی مستقل پوسٹوں پر تو اپنے رشتہ داروں کی بھرتی کی گئی لیکن دوسرے بیسیوں افراد کو کنٹریکٹ بنیاد پر چودہ ہزار روپے فیکس پے میں جعلی آرڈر تھماکر ان کو ذلیل و خوار کیا گیا اور ان میں سے اکثر ڈیڑھ سالوں سے درپدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں اور ان کو نہ ہی تنخواہیں دی جارہی ہیں اور نہ ہی ان کو قبول کیا جارہاہے۔اور کئی سالوں سے بہت قلیل تنخواہوں میں کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمیں کو بھی دیوارسے لگایا گیا ہے اور ان کو مستقل کرنے کی بجائے انکے چودہ ہزار روپے تقسیم در تقسیم کی جارہی ہے۔عبدالحق نے مزید کہا کہ ویلیج کونسلوں کے فنڈ سے بھی غیر قانونی طور پر ہاتھ صاف کئے گئے ہیں ۔انہوں نے حکومت صوبہ خیبر پختونخوا کے متعلقہ ذمہ داروں اور خصوصی طور پر وزیر اعلی پرویز خٹک اور عنایت اللہ سے اس سلسلے میں مکمل انکوائری اور مظلومین کی داد رسی کا مطالبہ کیا ہے ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔