
تازہ ترین
پاک آرمی گہریت کے زیر اہتمام آیون اور گہریت میں منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں آگاہی ریلی کا انعقاد
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاک آرمی گہریت کے زیر اہتمام آیون اور گہریت میں منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں آگاہی ریلی
نکالی گئی۔جس میں علاقے کے لوگوں نے منشیات کے خلاف اقدامات اُٹھانے پر پاک آرمی اور پولیس کا ساتھ دینے کا اعادہ کیا۔منشیات کے خلاف ریلی
میں لوگوں نے مختلف بینرز اور پلے کارڈاُٹھا رکھے تھے جس میں منشیات کے خلاف نعرے درج تھے۔ریلی کے
شرکاء نے منشیات کے خلاف پاک آرمی کے زیراہتمام آگاہی واک کو سراہا اوراپنی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کی۔
