وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی طرف سے ٹنل ورکشاپ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضائع پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس) وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے لواری ٹنل کے قریب ورکشاپ پر برفانی تودے گرنے اور لینڈ سلا ئیڈ نگ کے مختلف واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیائع پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔وزیراعلی نے راستوں کی بحالی اور متاثرین کی امداد کے لئے تیز رفتار سرگرمیاں یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے مذکورہ واقعات کے نتیجے میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔وزیر اعلیٰ نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور جان بحق افراد کی بخشش اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
۔۔۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔