
جے آئی یوتھ الیکشن کا دوسرا مرحلہ ،دروش کے تین یوسیز میں منعقد
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) جے ائی یوتھ انٹرا یوتھ الیکشن کے دوسرے مرحلے میں 19فروری کو تحصیل دروش کے تین یوسیز میں انتخابات منعقد ہوئے جس میں نوجوانوں نے جوش و خروش سے
حصہ لیا۔ انتخابات کے سلسلے میں 15 پولنگ اسٹیشنز لگائے گئے تھے۔ کسی بھی پولنگ اسٹیشن میں کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا اور صبح 9 سے 4 بجے شام تک پولنگ کا مرحلہ نہایت پرامن طریقے سے جاری رہا۔
جس کے مطابق درج ذیل نوجوان عہدہ دار منتخب ہوگئے۔
یوسی دروش1:
صدر: اسماعیل حاصل کردہ ووٹ 319
جنرل سیکرٹری: مسرور احمد 299،ای سی ممبر: فضل رزاق 328
یوسی دروش 2:صدر: عبدالقادر۔ 418
جنرل سیکرٹری: گلبدین 399،ای سی ممبر: فہیم اللہ 396
یوسی عشریت:
صدر: نوشاد ولی 416۔سیکرٹری: صلاح الدین 402،ای سی ممبر: نقیب اللہ 412،
