تازہ ترین

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا ضلع کچہری چارسدہ میں خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے ضلع کچہری چارسدہ میں خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ بے گناہ اور معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا غیر انسانی فعل ہے ۔وزیراعلیٰ نے اس واقعہ میں پولیس کی کارکردگی اور بہاردی کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس کے بروقت اقدام سے ضلع کچہری بڑی تباہی سے بچ گیا ۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دُعا کی کہ اﷲ تعالیٰ شہداء کو بلند درجہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندانوں کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى