تازہ ترین

چیپس اورانووائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی پاکستان (آی پی اے) کا مشترکہ طورپر ماحولیات سے متعلق اگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال ہیری ٹیج اینڈ انوائرمنٹ پروٹیکشن سوسائیٹی (چیپس) کے وفد گزشتہ روزچیرمین چیس رحمت علی جوہر دوست کی قیادت میں انوائیرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی پاکستان(آی پی اے) کے ڈائریکٹرجنرل فرزانہ الطاف سے ملاقات کی جس میں دونوں ادارے مل کرماحولیات سے متعلق آگاہی شروع کرنے پر متفق ہوگئے ۔ اس میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ ماحولیات سے متعلق آنے والے دنوں میں چیپس ، ای پی اے اور بحریہ ٹاؤن مل کر اسلام آباد میں پلاسٹک بیگ کے استعمال کے خاتمے سے متعلق مہم چلایاجائے گا۔ چیپس اور ای پی اے نے جلانے کی لکڑی کو ختم کرنے کے حوالے سے مہم شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ ای پی اے اور چیپس کے تعاون سے نوجوانوں میں ماحولیات سے متعلق کتابین، پمفلٹ اور اشتہارات تقسیم کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔ای پی اے نے چیپس کے ممبران کو اسلام آباد میں موجود اپنی لائبریری اورلیبارٹری کو تحقیقی مقاصد اور مطالعے کے لئے استعمال کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا۔اس کے بعد چیپس کے اہلکاروں نے ای پی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سے اسلام آباد میں آنے والے مہم کی شیڈول تیار کرنے سے متعلق میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے نے چترال ہیری ٹیج اینڈ انوائرمنٹ پروٹیکشن سوسائیٹی کی چترال سمیت پورے ملک میں ماحولیا ت کے حوالے سے کی  جانے والی کاوشوں کو سراہااورای پی اے کی جانب سے بھرپورتعاون کی یقین دہائی کی۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔