تازہ ترین

گرم چشمہ روڈ برف باری کے 18 دن بعد بھی بند، علاقے کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

گرم چشمہ (نمائندہ چترال ایکسپریس) گرم چشمہ روڈ آج برف باری کے 18 دن بعد بھی مکمل طور پر بند پڑا ہے، گرم چشمہ وادی میں اشیائے خوردونوش کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ علاقے کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مریضوں کو پیدل سفر کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا Image may contain: outdoor and natureہے جبکہ گرم چشمہ وادی سے منتخب نمائندے سی اینڈ ڈبلیو کی تعریفوں کے پل باندھنے میں لگے ہوئے ہیں یا پھر انتظامیہ کی کوششوں سے روڈ کھل جائے تو ایک دوسرے کی تعریف میں اخباری بیان داغنے میں مصروف ہوجاتے ہیں، گزشتہ دنوں ایم پی اے فوزیہ بی بی ریڈیو پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہہ رہی تھیں کہ برف باری کے بعد تمام مضافاتی سڑکیں کھول دی گئی تھیں اب بھی کوشش کررہے ہیں کہ دو تین دن کے اندر تمام رابطہ سڑکیں بحال کریں، گرم چشمہ شاید دیر یا باجوڑ کا حصہ ہے جو کہ 18 دن سے بند ہے اور ہمارے نمائندوں کو نظر نہیں آرہا ہے۔ گرم چشمہ کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں چار سے پانچ گھنٹے مریضوں کو کندھوں پر سوار کراکے سفر کرنا مسائل کو جنم دے رہا ہے، اشیائے خوردونوش کی قلت نے الگ سے عوام کا جینا حرام کررکھا ہے، علاقے کے عوام نے ہمارے نمائندے سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرم چشمہ روڈ پر کام انتہائی سست رفتاری سے ہورہا ہے وہ بھی پاک آرمی کے دباؤ کی وجہ سے تھوڑا بہت کام ہورہا ہے بلڈوزر کے بجائے اسکویٹر سےImage may contain: outdoor and nature برف صاف کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی وجہ برف صاف ہونے کا نام لے رہا ہے، کچھ دنوں میں سکول کالج کھلنے والے ہیں تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد بچوں کو سفر کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہوگا، خصوصاً گرم چشمہ وادی سے تعلق رکھنے والے ایسے بچے اور بچیاں جو چترال کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں ان کو چترال پہنچنے میں شدید مشکلات درپیش آئیں گے، علاقے کے عوام نے ضلعی انتظامیہ، صوبائی حکومت اور مقتدر حلقوں سے اس سلسلے میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى