
تازہ ترین
لاہور میں مقیم چترال کے ممتاز عالم دین قاری شیر زمان کے داماد قاری صدیق سڑک حادثہ میں انتقال کرگئے
لاہور (نمائندہ چترال ایکسپریس )چترال کے ممتاز عالم دین،جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا قاری شیر زمان کے داماد قاری صدیق سڑک حادثہ میں انتقال کرگئے ہیں۔ ان کی نمازجنازہ آج رات8 بجے بعدنماز عشاء ان کی رہائش گاہ مدرسہ تحفیظ القرآن جوہر ٹاؤن کی جناز گاہ میں ادا کی جائے گی ۔ مرحوم موٹر سائیکل پر بازار جاتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کی وجہ سے سر پر گہرے چوٹ آگئے اور موقع پر ہی انتقال کر گئے ۔
