ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال محترمہ رحسانہ جبین کا ایون باراز میں  چیکنگ  

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال محترمہ رحسانہ جبین نے گذشتہ روزایون باراز میں اچانک چیکنگ کے دوران 19دوکانداروں کے خلاف ایف آئی آردرج کی اورکئی دوکانداروں پربھاری جرمانہ عائدکئے۔تفصیلات کے مطابق ایون بازار میں سیمپل کے ادویات ،غیرمعیاری چیپس،ایکسپائرکولڈرنگ فروخت کرنے والے، ناقص صفائی اورسرکاری نرخ نامے پرعملدرآمد نہ کرنے والے کئی دکانداروں کوجرمانہ کیاگیااورساتھ ہی 19دوکانداروں کے خلاف ایف آئی آردرج کئے گئے  انہوں نے مختلف دکانوں اور ہوٹلوں کا بھی معائنہ کیااور ناقص صفائی اور غیر معیاری اشیاء پاپڑ وغیر ہ کے فروخت پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور متعدد دکانوں سےغیرمعیاری اشیاء ضبط کرکے قبضے میں لےلیا۔انہوں نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کہ غیرمعیاری اور ایکسپائراشیاء فروخت کرنے سے بازرہے ،اُنہوں نےکہا کہ ہوٹلوں میں ناقص صفائی کرنے والوں اور غیر قانونی تجاوزات کی کوشش کرنے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی کیجائیگی ۔ عوامی حلقوں نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرچترال محترمہ رحسانہ جبین کی طرف سے بازار چیکنگ اورغیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کو اطمینان بخش قراردیتے ہوئے اسکی تعریف کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر چلا یا جائے تاکہ قانون شکن عناصر پر قانون کی عملداری کا خوف قائم ر ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔