تازہ ترین

گرم چشمہ روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) کئی ہفتے تک بند رہنے کے بعد بالآخر گرم چشمہ روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رواں مہینے کے اوائل میں شدید برفباری کی وجہ سے بند ہونے والے گرم چشمہ روڈ کو ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے مسلسل کوششوں کے بعد راستے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے۔ گرم چشمہ کےعوامی حلقوں نے راستہ کھلنے پر مسرت کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ راستے کے بندش کی وجہ سے علاقے کےعوام شدید مشکلات کا شکار تھے ، گو کہ سڑک کھلنے میں کافی وقت لگا مگر اس سلسلے میں کوششوں کو سراہا جاتا ہے۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ بالخصوص ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید مظہر علی شاہ کے کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں گہری دلچسپیلی۔انہوں نے گرم چشمہ کے ونگ کمانڈر چترال سکاؤٹس اورایکسین سی اینڈ ڈبلیو مقبول اعظم کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید مظہرعلی شاہ نے ونگ کمانڈر چترال سکاؤٹس گرم چشمہ کاخصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سڑک کھولنے کے دوران اپنی طرف سے بھرپور تعاون فراہم کیا

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔