تازہ ترین

چترال کے صحافی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو معاشرے میں آگاہی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے استعمال کریں گے۔مشتاق غنی

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے جمعرات کے روز چترال پریس کلب کیلئے 11لاکھ 25ہزار روپے کا چیک پر یس کلب کے صدر ظہیر الدین کے حوالے کیا۔Image may contain: 4 people, textاس موقع پر مشتاق غنی نے اُ مید ظاہر کی کہ چترال کے صحافی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو معاشرے میں آگاہی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے استعمال کریں گے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ موجودہ حکومت صوبے کے دور دراز علاقوں میں موجودصحافیوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائے گی۔دریں اثناء مشیر اطلاعات نے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا میں جرنلسٹ ویلفیئر انڈومنٹ فنڈ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ ارشد مجید مہمند، ڈائریکٹر ا طلاعات سید امیر حسین شاہ، پشاور پریس کلب کے صدر عالمگیر خان، ایبٹ آباد پریس کلب کے صدر شاہد چودھری اور ڈی آئی خان پریس کلب کے صدر لطیف الرحمن نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمیٹی نے صحافیوں کے میڈیکل کلیمز کے حوالے سے کُل 39کیسز کی منظوری دی۔یادرہے کہ موجودہ حکومت نے 40لاکھ روپے کے انڈومنٹ فنڈز مختص کئے ہیں جن سے صوبے بھر کے صحافیوں کو صحت کے شعبے میں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔