تازہ ترین

وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں حلقہ پی کے-29 ضلع مردان میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے حلقہ پی کے-29۔ مردان میں جاری ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رستم کو آئندہ اے ڈی پی میں کیٹگری سی کا درجہ دینے جبکہ کاٹلنگ ہسپتال کے لئے درکار اراضی کا فوری طور پر مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی۔ وہ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں حلقہ پی کے-29 ضلع مردان میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ ممبر صوبائی اسمبلی طفیل انجم، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122، کمشنر مردان، ڈی سی مردان اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے حلقہ PK-29میں جاری سکیموں کی پراگرس طلب کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رستم کو کیٹگری ڈی تک اپ گریڈ کیا گیا ہے جس پر کام جاری ہے جون تک ہسپتال مکمل کیٹگری ڈی ہو جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے آئندہ بجٹ میں اس ہسپتال کو کیٹگری سی کا درجہ دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تحصیل کاٹلنگ کی عمارت 31مارچ تک مکمل کرکے متعلقہ حکام کے حوالے کرنے جبکہ کاٹلنگ میں ریسکیو 1122کے لئے اراضی کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مین کنال روڈ کی تعمیر و مرمت کے لئے فنڈز کا مسئلہ بھی جلد حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ رستم پریس کلب کے لئے سمری محکمہ خزانہ کو بھیج دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مذکورہ سمری جلد پہنچانے اور حلقہ PK-29 کے دس دیہات کو بجلی کی فراہمی پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو اس سلسلے میں بتایا گیا کہ مذکورہ دیہات کو بجلی کی فراہمی کے منصوبوں پر مارچ میں ٹینڈر ایوارڈ ہوں گے اور مارچ کے آخر تک کام شروع کر دیا جائے گا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔