
چترال گول نالے میں CDLD کے تحت نالیوں کی بحالی کے منصوبوں میں مالی بے ضابطگیوں کا نوٹس لیا جائے۔ پیر کرم الٰہی
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال گول نالے میں CDLD کے تحت نالیوں کی بحالی کے منصوبوں میں مالی بے ضابطگیوں کا نوٹس لیا جائے۔ پیر کرم الٰہی سینئر نائب صدرآل ویلج کونسلر ز چترال نے اپنے ایک اخباری میں بیان میں کہا کہ جولائی 2015 کی تباہ کُن سیلاب میں بہنے والی چترال گول کے ندی نالوں کیلئے مختص کی گئی CDLD کے منصوبوں میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہواہے۔ اُنھوں نے کہا کہ یوسی چترالI- میں چند لوگوں نے CDLD کےانجینئرکی ایماء پر ان منصوبوں میں کھلم کھلا کرپشن کی ہے۔ اِن منصوبوں کی تکمیل اب ناممکن نظر آرہا ہے کیونکہ تقریبا80% فنڈکے استعمال کے بعد بھی زمینی حقائق کے برعکس کام کیاگیا ہے ۔ حقیقت میں 40% بھی کام نہیں ہوا ہے۔ سال 2016 میں بروقت نالوں پر کام نہ ہونے کی وجہ سے گندم اور مکئی کے فصلوں کو شدید نقصان ہوا۔ امسال بھی تنظیمات کی کوتاہی اوربدنیتی کی وجہ سے ابھی تک کام مکمل نہیں ہوا ہے ۔ بروقت کام مکمل نہ ہونے کے وجہ سے گندم کی فصل ضائع ہونے کا قوی اندیشہ ہے۔ اُنھوں نے ڈپٹی کمشنر چترا ل اور متعلقہ اداروں کے ذمہ داران سے اپیل ہے کہ وہ ان بے ضابطگیوں کا نوٹس لیکر اس میں ملوث تمام اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ بصورت دیگر یونین کونسل چترالI- کے عوام اپنے ممبران کولیکر شدید احتجاج کرنے کے پرمجبورہونگے۔
