تازہ ترین

میراگرام نمبر ایک میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے ایک گھر جل کر خاکستر ۔ ایک خاتون زوجہ تبارک خان جھلس جانے کی وجہ سے جان بحق

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) تحصیل مستوج کے گاؤں میراگرام نمبر ایک میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے ایک گھر جل کر خاکستر ہوگئی جس میں آگ اچانک بھڑک اٹھنے کے وقت گھر میں آٹھ افراد موجود تھے جنہیں آگ کے شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ عینی شاہدین نے بتایاکہ گاؤں کے لوگوں کی سرتوڑ کوششوں کے بعد سات محصور افراد کو زخمی حالت میں باہر نکال لئے گئے مگر ایک خاتون زوجہ تبارک خان کا جسم پوری طرح جھلس جانے کی وجہ سے دم توڑ چکی تھی۔ آگ کے شعلوں کو دوسرے گھروں تک پہنچنے سے پہلے بجھادئیے گئے اور علاقے میں بڑی مقدار میں برف کی موجودگی آگ بجھانے میں مدد گار ثابت ہوئی ۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد حیات شاہ نے بعد میں متاثرہ گھر کا دورہ کیا اور متاثریں کو فوری طور پر روزمرہ اشیائے ضرورت مہیا کردی۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔