تازہ ترین

وزیر اعلیٰ کانوشہرہ میں ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل اور کمیشن وغیرہ لینے پر نظر رکھنے اور صفائی مہم تیز کرنے کی ہدایت

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے تحصیل نوشہرہ میں ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل اور کمیشن وغیرہ لینے پر نظر رکھنے کے لئے تحصیل ممبرو چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی نوشہرہ شاہ سعود داؤد زئی کو اختیار دیا کہ وہ وزیر اعلیٰ کو اس ضمن میں ماہوار پراگرس رپورٹ دیں گے۔اس موقع پر Image may contain: 6 people, people sitting and indoorضلع نوشہرہ کی تینوں تحصیلوں کے ناظمین اور ٹی ایم اوز اور ڈی سی نوشہرہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے نوشہرہ میں صفائی مہم تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ اگر کسی نے بھی کمیشن لیا تو تحصیل ممبر شاہ سعود داؤدزئی صوبائی حکومت کو رپورٹ کریں۔ وزیر اعلیٰ نے ڈمپنگ سٹریٹیجی وضح کرنے اور اس سلسلے میں ریٹس اور کرائٹیریا میں یکسانیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شفافیت برقرار رکھی جائے۔ کرپشن کے خلاف زیرو لیول برداشت ہونی چاہئے۔ ٹی ایم اے نوشہرہ صفائی اور ویسٹ منیجمنٹ یقینی بنائے۔ ضلع بھر میں صفائی مہم کو تیز کیا جائے ۔ تعمیراتی منصوبوں میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال سے گریز کیا جائے۔ منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔